انڈر16کرکٹ،پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا

January 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر16نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو چار وکٹ سے شکست دے دی اور سیریز دو ایک سے برتری حاصل کرلی۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان نے 141رنز کا ہدف چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رضوان نے36 اور حسیب نے33 رنز بنائے۔