میو ٔ اسپتال میں بلیوں کو بستر دستیاب

January 14, 2019

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی بجائے بلیوں کو بستر ملنے لگے۔

لاہور کے معروف میو ٔاسپتال کے سرجیکل ٹاور میں بلیوں کو مریضوں کے ساتھ بستر دستیاب ہیں۔

اس صورت حال کے باعث سرجیکل وارڈ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود مریض پریشان ہو گئے ہیں۔

مریضوں نے شکوہ کیا ہے کہ میؤ اسپتال کی انتظامیہ کو بلیاں اور چوہے اسپتال سے نکالنے کا کہا ہے مگر یہاں کوئی سنتا ہی نہیں۔

مریضوں نے شکایت کی ہے کہ اسپتال میں صفائی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔