کراچی کی عریشہ نے خودکشی نہیں کی

January 14, 2019

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں دو روز قبل لڑکی کی خودکشی قرار دیا گیا واقعہ قتل کی واردات نکلی ۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ عریشہ کو اس کے شوہر نے بچے کی دوائی مانگنے پر قتل کر دیا تھا۔

پولی کا کہنا ہے کہ قتل کی اس واردت میں عریشہ کی نند شہناز اور دیور اعظم بھی ملوث تھا۔

ملزمان نے عریشہ کو قتل کرنے کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے عریشہ کے شوہر ناظم کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کر رہی ہے۔