پریا پرکاش کی ’سری دیوی‘ کے روپ میں انٹری

January 15, 2019

آنکھ مارنے والی ویڈیوسے مشہور ہونے والی اداکارہ پریاپرکاش واریئر فلم ’سری دیوی بنگالو‘ کے ذریعےبالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔ اس فلم میں وہ بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کا کردار نبھائیں گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سری دیوی بنگالو‘ میں پریا پرکاش واریئر ایک کامیاب لیکن تنہا اداکارہ کا کردارنبھارہی ہیں۔ اس فلم کا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے جس میں سری دیوی کی باتھ ٹب میں موت کا سین بھی اُسی طرح دکھایا گیا ہے جس طرح اُن کی موت واقع ہوئی تھی۔

کچھ روز قبل پریا پرکاش نے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’سری دیوی بنگالو‘ کی ٹیزرلانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی کا رخ کیا تھا لیکن بد قسمتی سے ان کی یہ فلم ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ سری دیوی کے شوہربونی کپورنےفلم ’سری دیوی بنگالو‘ کے فلمسازوں اور ہدایت پر ان کی اجازت کے بغیراہلیہ کے نام پر فلم کا نام رکھنے پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

دوسری جانب پریاپرکاش کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں لوگ انہیں آنکھ مارنے والی لڑکی کے طور پر نہیں پہچانیں۔ اس کے علاوہ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ رنویر سنگھ کی بہت بڑی مداح ہیں ،ان کی خواہش تھی کہ انہیں فلم سمبا میں رنویر سنگھ کی مدمقابل کاسٹ کیا جاتا اوراس سے متعلق چہ میگوئیاں بھی ہوئیں لیکن وہ سچ ثابت نہیں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے بھی پریا پرکاش واریئر کو اپنی نئی فلم ’تخت‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کریں گے۔