وزیراعظم سے کیمرون منٹر کی ملاقات

January 15, 2019

وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی ہے ، جس کے دوران پاک امریکا تعلقات اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

کیمرون منٹر نے دورانِ ملاقات وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان خطے کا اور امریکی سلامتی کی ترجیحات کے حوالے سے اہم ملک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں سماجی اور معاشرتی ترقی کے لیے اہم اقدامات لا رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات سے جڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکنامک ایجنڈا خطے کی سلامتی کے ماحول کے لیے ضروری ہے، افغان مسئلے کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر سے یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔