خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزامات،منا بھائی تھری منسوخ

January 15, 2019

بالی وڈ کے کامیاب ترین ہدایت کاروں میں شمار ہونے والے ڈائریکٹر راج کمار ہرانی سے متعلق ایک روز قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نےگزشتہ برس ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ’سنجو‘ کی پروڈکشن کے دوران ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


رپورٹ کے مطابق راج کمار ہرانی پر الزامات کے بعد ان کی آنے والی کامیڈی فلم ’منا بھائی تھری‘ کی تیاری کو منسوخ کردیا گیا اور فلم ساز پر لگے الزامات کا فیصلہ آنے تک فلم کی تیاری کو روک دیا گیا ہے۔

اور فاکس اسٹار نے ودھو ونود چوپڑا فلمز پر واضح کیا ہے کہ جب تک راج کمار ہرانی کے خلاف لگائے گئے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کا معاملہ حل نہیں ہوجاتا، تب تک منا بھائی کی تیسری فلم کی تیاری شروع نہیں کی جائے گی۔

جبکہ راج کمار ہرانی کے می ٹو، کی زد میں آنے پر یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ ان کا نام سونم کپور اور انیل کپور کی آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ سے بھی ہٹایا جائے گا جس میں وہ ودھو ونود چوپڑا اور راج کمار ہرانی فلمز پیش کر رہے تھے۔

تاہم اب راج کمار ہرانی کا نام اس سے بھی ہٹادیا جائے گا۔دوسری جانب ہراسانی کے الزام پر دیا مرزا، ارشد وارثی ، بونی کپور، شرمن جوشی سمیت دیگر کئی بالی ووڈ استارز نے حیرانی اور بے یقینی کا اظہار کیا وہیں کچھ نے تحقیقات کا بھی کہا۔