خیرپو رمیڈیکل کالج کے سیکڑوں طلبہ کی احتجاجی ریلی

January 16, 2019

خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپو رمیڈیکل کالج کو 6سال گذر جانے کے باوجود ر یگو لر نہ کرنے کے خلاف سینکڑوں طلبہ کی کالج سے مریم توب چوک تک 4کلو میٹر پیدل احتجاجی ریلی کے سا تھ پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے جلسہ کیا۔جلسے میں کالج کے پروفیسر اور سول اسپتال کے ڈاکٹر بھی شریک تھے۔ جلسے میں طلبہ نے کالج کے ر یگو لر ہونے تک احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ۔طلبہ نے کہاکہ کالج فوری ر یگو لر نہ ہوا تو وہ کراچی جاکر گورنر ہاؤس اور چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے دھرنے دیں گے ۔