اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے امتحانات3 فروری سے شروع ہوں گے

January 16, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹربہار2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک ٗ ایف اے ٗ بی اے ٗ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ اور کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے پروگراموں کے فائنل امتحانات3۔فروری سے شروع ہوں گے ۔شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ امتحانات سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان اور بحرین میں منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی نے پاکستان سفارتخانوں کے تعاون سے ان ممالک میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں مقیم داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔