64سال پرانے پُل کو دھماکا خیز مواد سے ملبے کا ڈھیر بنادیا

January 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


بلندو بالا عمارتوں اور پُلوں کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں اُنہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔

کچھ ایسے ہی مناظر نیویارک میں دیکھے گئے جہاں Hudson نامی دریا پر بنے64سال پرانے Tappan Zee نامی پُل کے کچھ حصے کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

اس قدیم پُل کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے اُسے گرایا گیا ۔

اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے اس قدیم پل کی جگہ پہلے ہی نیا پُل تعمیر کردیا گیا ہے۔