قومی اسمبلی میں نون لیگ کی تحاریک التواء جمع

January 16, 2019

مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی میں مختلف معاملات پر تحاریک التوا ءجمع کرا دیں۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے بجلی، گیس کے بحران، مہنگائی اور قرضوں میں اضافے پر الگ الگ تحاریکِ التواء جمع کرائی گئیں۔

نون لیگ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے ، مہمند ڈیم کے ٹھیکے اور سی پیک منصوبے روکنے سے متعلق بھی تحاریک التواء جمع کرائی ہیں۔

ان تمام تحاریک التواء پر مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی میں فوری بحث کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔