جونیئر کرکٹ لیگ، افتتاحی میچ ایم سی اے اسٹارز نے جیت لیا

January 17, 2019

پشاور( خصوصی نامہ نگار) ملک و ن ڈے جونیئر کرکٹ لیگ پشاور میں شروع ہوگئی ، افتتاحی میچ میں ایم سی اے سٹارز نے ایم سی اے افغان کو 44 رنز سے ہرا دیا۔ ایم سی اے سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ30 اوورز میں 214 رنز بنائےجواب میں ایم سی اے افغان کی پوری ٹیم 170 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔نفیس اور راز نے دو دو ، عرفان اور علیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔