پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز ایک دن کیلئے بند

January 17, 2019

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو ایک دن کے لیے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔

ترجمان سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق گیس فراہمی میں معطلی کی وجہ ایل این جی کارگو کو پورٹ قاسم میں جگہ نہیں ملنا ہے۔

ایل این جی کارگو پورٹ قاسم میں داخل نہ ہونے کے باعث تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی واقع ہوئی ۔

ترجمان ایس این جی پی ایل سی کے مطابق گیس کی فراہمی کا فیصلہ صورتحال کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔