موسم گرما کی تعطیلات میں تبدیلی سے طلبا کا نقصان ہوگا، شرف الزمان

January 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما) کے چیرمین شرف الزمان نے کہا ہے کہ تعلیمی سیشن میں تبدیلی ضروری ہے تو اگلے برس سے کیا جائے، موسم گرما کی تعطیلات میں تبدیلی سے طلبا کا نقصان ہوگا، وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انھوں نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ تعطیلات میں تبدیلی نہ کی جائے۔