جرمنی کاایران سے احتجاج

January 18, 2019

برلن(اے این این)جرمن فوج میں ایک مبینہ ایرانی جاسوس کی گرفتاری کے بعد برلن نے تہران حکومت کو باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ جرمن خارجہ امور کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس معاملے کی جامع چھان بین کی جائے گی، اس مبینہ جاسوس کو منگل کے دن حراست میں لیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پچاس سالہ یہ شخص افغان اور جرمن شہریت رکھتا ہے جو جرمن فوج میں مشیر کے طور پر کام کر رہا تھا۔