کیلیفورنیا: برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

January 18, 2019

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حالیہ برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، برفانی طوفان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہر چیز جما کر رکھ دی۔

شدید برف باری نے سڑکیں اور ریلوے ٹریکس برف سے ڈھک دیے،نواڈا کے پہاڑی علاقے میں 5فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب شہری علاقوں مِیں برف باری کے ساتھ ساتھ بارش بھی وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں موسم مزید سخت ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔