کینڈین ہائی کمشنر کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

January 18, 2019

کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا جہاں روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر کینیڈین ہائی کمشنر کا چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی اور سی ای او رچرڈ مورن نے استقبال کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں کینیڈین ہائی کمشنر نےکہا کہ پاکستان او ر کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں ۔ دوملکوں کے درمیان سروسز سیکٹر سیمت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دو ملکوں کے درمیان تجارتی مراسم مذید مستحکم ہونگے۔

وینڈی گلمور نے کہا کہ انہیں خوشی ہےکہ ایک کینیڈین شہری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او ہے۔