حضرت فاطمہؓ کو خواتین کے لئے مشعل ہدایت قرار دیا گیا، علامہ عون نقوی

January 19, 2019

کراچی(پ ر)گلستان جوہر،جعفر طیار،محمود آباد اور کھارادر میں مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عون نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرمؐ نے حضرت فاطمہؓ زہرا کو خواتین کے لئے مشعل ہدایت قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ پورا ماہ منایا جاتا ہے لہٰذا حکومت مجالس کے اجتماعات اور علما و ذاکرین کو تحفظ فراہم کرے،جن علما سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے اسے بحال کیا جائے۔