پاک عمان مشق تمر الطیب میں پاک بحریہ کے ٹاسک گروپ کی شرکت

January 19, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاک بحریہ ٹاسک گروپ پر مشتمل پی این ایس شاہجہان، پی این آبدوز سعد، دو فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس پی این ایس قوت، پی این ایس عظمت اور میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ نے نویں مشترکہ پاک عمان مشق تمر الطیب میں حصہ لینے کے لئے عمان کا دورہ کیا۔