ریلوے سینٹری ورکرز کادوسرے روز بھی احتجاج

January 19, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوےکے سینٹری ورکرز نے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے جمعہ کو دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور ڈی ایم او ریلوے کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ،سینٹری ورکرز کا کہنا تھا کہ کام کرتے ہیں لہذا انتظامیہ کو چاہئے کہ ہمارے حقوق ہمیں پورے دےاور جائزہ مطالبات تسلیم کئے جائیں احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر انکے مطالبات منظور نہ کئے گے تو وہ آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیکر بھرپور احتجاج کریں گے۔سینٹری ورکرز نے ڈی ایم اور اور ایس ایم او کے رویہ کی بھی مذمت کی جبکہ ڈی ایم او ریلوے لاہور ڈاکٹر جاوید کاا س حوالے سے کہنا تھا کہسختی کرنے پر اکثر غیر حاضر رہنے والے سینٹری ورکروں نے احتجاج شروع کر دیا ہے ۔