عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں:زین قریشی

January 19, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا پوری طرح سے ادراک ہے، عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو بھر پور مینڈیٹ دیا ہے جس کا ہمیں احساس ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر لوگوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے، بعد ازاں زین حسین قریشی مختلف یونین کونسلوں میں گئے ،وہ سابق ایم پی اے ملک مظہر عباس راں (مرحوم) کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی۔