جڑواں شہروں میں 3 افراد قتل، ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، لڑائی جھگڑوں میں 10 زخمی

January 19, 2019

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک ٹریفک حادثہ کی نذر ہو گیا ۔ تھانہ شالیمار میں شیراز اختر نے رپورٹ درج کرائی کہ ایف ٹین فور میں نامعلوم افراد نےاس کے 72 سالہ بھائی ڈاکٹر سعید اختر کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ تھانہ نون میں فیصل کالونی کے رہائشی شبیر حسین نے رپورٹ درج کرائی کہ بلال نامی شخص نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کےہمراہ اس کے 23 سالہ بیٹے عبدالسمیع کو قتل کردیا ۔ نعش چھت پر پڑی تھی ۔ تھانہ کورال کے علاقےایکسپریس ہائی وے پر خالد سکندر کا چچا زاد بھائی جاوید اقبال نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے گورنمنٹ گرلز پرائمری ہائی سکول کے قریب ایک رکشہ ڈرائیور عامر شہزا د ولد خواجہ عزیز دین سکنہ محلہ ضیا الحق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ دریں اثناءراولپنڈی اسلام آباد میںلڑائی جھگڑوں اور ٹریفک حادثات میںایک خاتون سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔