رنویر کا دیپکا کے گھر شفٹ ہونے کا فیصلہ

January 19, 2019

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شادی کے بعد اپنی رہائش کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے بعددونوں نے ساتھ ایک ہی گھر میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے مگریہ گھر رنویر سنگھ کا نہیں بلکہ دیپکا کا ہے۔

رنویر سنگھ نے دپیکا کے گھر میں رہنے کی وجہ بتادی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میرے گھر کے بجائے دیپکا کے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ انہیں ان کے گھر سے محروم نہیں کرنا چاہتے۔

رنویر نےکہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ دپیکا کی خوشی کے لیے کیا ہے، کیونکہ وہ وہاں خوش اور مطمئن نظر آتی ہے۔

یاد رہے کہ رنویر اور دیپکا نے گزشتہ سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کی جس کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہوئے تھے۔