چائنا ٹاؤن تا شیریں جناح اور بلاول ہاؤس کے اطراف پارکس بحال کرنے کی ہدایت

January 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے چائنا ٹاؤن تا شیریں جناح روڈ اور بلاول ہاؤس کے اطراف موجود کے ڈی اے پارکس کو فوری طور پر بحال کرنے اور ڈولمین مال کے اطراف پام کے درخت لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چائنا ٹاؤن تا شیریں جناح روڈ تک گرین بیلٹ قائم کی جارہی ہے، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے رواں سال چائنا ٹاؤن تا شیریں جناح روڈ پر مشتمل 27 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے چھڑانے کے بعد سرکاری تحویل میں لے تھی، شہر میں گرین بیلٹ قائم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر بھر میں قائم کے ڈی اے اراضی کو واگزار کرانے کا عمل جاری ہے، پارک کے لئے مختص کی گئی کے ڈی اے اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے، تجاوزات میں حائل رکاوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،کسی کو خاطر میں لائے بغیر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے،یہ بات انہوں نے چائنا ٹاؤن تا شیریں جناح روڈ پر جاری ترقیاتی کام اور بلاول ہاؤس کے اطراف قائم پارکس کے دورہ کے موقع پر کہی،اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے چیف انجینئر رام چند اور ڈائریکٹر TCD (T.E.B)نوید اظہار ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پارک، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔