خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کے داخلوں کا اعلان کردیا

January 20, 2019

پشاور (اے پی پی)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر ایڈمشن کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 28جنوری مقرر کی گئی ہے ٹیسٹ اور انٹرویوز 30جنوری کو ہونگے۔ میرٹ لسٹ 31جنوری کو جاری ہوگی‘ کلاسز کاآغاز 4فروری 2019ءکوکیاجائیگا۔