کئی سال سے ایک ہی جگہ تعینات 12 پٹواریوں کے تبادلے

January 20, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں کئی سال سے ایک ہی جگہ تعینات 12 پٹواریوں کے تبادلے کردئیے گئے۔ پٹواریوں کا تبادلہ چیف کمشنر کی ہدایت پر کیا گیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ اسلام آباد میں کاشت کے لیے زرعی زمین ٹھیکے پر دینے پر بھی عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ زون3 میں زرعی زمین کو ہائوسنگ سکیم کے لئے تبدیل کرانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر کسی زرعی زمین کی ہیت تبدیل نہیں ہوگی۔