پی ایس ایل فور کا گانا 1 دن میں 4 لاکھ باردیکھا گیا

January 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو ایک دن میں یو ٹیوب پر چارلاکھ بار دیکھ لیا گیا ۔

پی ایس ایل فور کے ترانے کو ایک دن میں یو ٹیوب پر چارلاکھ بار دیکھ لیا گیا ۔

ترانے کو اب تک 5 ہزار لوگوں نے ڈس لائیک کا بٹن دبایاجبکہ 26 ہزار لوگوں کو گانا پسند آیا۔

واضح رہے کہ چوتھے ایڈیشن کے گیت پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا اور اس نغمے کو علی ظفر کے نغموں سے کم تر قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل فور کا آفیشل گیت ’کھیل دیوانوں کا‘ میں گلوکار و اداکار فواد خان نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

یا درہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تین سیزن کا ٹائٹل سانگ گانے والے علی ظفر کے بجائے اس بار اداکار و گلوکار فواد خان نے اس گانے کو پیش کیا۔