کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کا 2 سال بعد بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

January 21, 2019

کراچی (ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر)سیف سٹی پراجیکٹ کے لئےپیر کو چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں دوبارہ میٹنگ طلب کر لی گئی جس میں نادرا اور این آر ٹی سی حکام کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے۔سندھ پولیس کا اصرارہے کہ پولیس کے بجائے سیف سٹی پراجیکٹ کی ذمہ داری نادرا کو سونپی جائے، سندھ پولیس کا موقف ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں سندھ پولیس اپنا کردار ادا کرے کی لیکن نادرا کو باقاعدہ ذمہ داری دی جائے۔گذشتہ ماہ ایپکس کمیٹی میٹنگ میں چھوٹے پیمانے پر سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں کراچی کے 2 ہزار مقامات پر 10 ہزار کیمرے لگائے جانے تھے۔