ق لیگ کا اجلاس آج،حافظ عمار یاسر کے استعفیٰ سے پیدا بحران پرغور ہوگا

January 21, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیرحافظ عمار یاسر کےاستعفیٰ سےپیدا بحران پرغورکےلئے حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ(ق) کااجلاس آج ہوگا۔سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین صدارت کریں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں صرف ارا کین اسمبلی کو مدعو کیاگیا ہے۔حافظ عمار یا سرنےاتوار کو اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ دریں اثناذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے تحفظات کے ازالے کے لئے وزیراعظم کے خصوصی معاون نعیم الحق کی چوہدری سالک حسین سے ملا قا ت ہوئی ہے۔