کامیاب جلسے پر رابطہ کمیٹی کی مبارک باد

January 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامیاب جلسے پر حیدرآباد کے حق پرست عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت کالونی گراونڈ میں حیدرآباد کی غیور عوام کی بھرپور شرکت سے ان تمام سازشوں نے دم توڑ دیا جس کے ذریعے سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاری تھی کہ ایم کیوایم پاکستان تقسیم ہورہی ہے جو ناکام ہوئی، جلسے نے ایم کیوایم پاکستان کی تجدید نو کی تصدیق کردی رابطہ کمیٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی تمام کارکنان اپنے اتحاد سے سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے اور حق پرستی کا سفر جاری و ساری رہے گا ۔