نوجوان اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں ، حیدر خان

January 21, 2019

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)امن کمیٹی بلوچستان کے صدر حیدر خان اژدینزئی اچکزئی نے نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے نوجوان اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ برادر اقوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور شرافت کی زندگی بسر کی ہے انہوں نے کہا کہ اژدینزئی قبیلہ محب وطن اور پر امن ہے جس نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے خدمات پیش کی ہیں۔