ا ندوہناک واقعات روکنے کیلئے پولیس کی فوری تطہیر ضروری ہے،ارشدداد

January 21, 2019

اسلام آباد (خبر نگار) ساہیوال میں پیش آنیوالے اندوہناک واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے پولیس کی فوری تطہیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایسے واقعات کے تدارک کا حل تجویز کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے اندوہناک واقعے نے بحرانی حساس کیفیات سے نمٹنے کے حوالے سے ہمارے اداروں کی صلاحیت کے سیاہ پہلوئوں کو بے نقاب کیا ہے۔