پولیس نے کارروائی کرکے پانچ قمار باز گرفتار کرلیے، نقدی و مرغا بر آمد

January 21, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے الزام میں 5ملزموں کو گرفتار کر کے 30ہزارروپے اور مرغابرآمد کرکے ملزموں کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ مندرہ پولیس نےاطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 5ملزموں قیصر ، جبرانل ، فرحان، امجد اور عامر کو گرفتار کرلیا۔