فلم "دی ہمنگ برڈ پراجیکٹ "کا پہلاٹریلر جاری

January 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سلمیٰ ہائیک کی ہالی ووڈڈرامہ فلم دی ہمنگ برڈ پراجیکٹ(The Hummingbird Project)کا سنسنی خیز پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کم نیگوین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے پروفیشنلز کے گرد گھوم رہی ہے جو ملین ڈالرز کی ایک ڈیل کیلئے اپنے سابق باس کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک سمیت جیسے ایسنبرگ،ایلگژینڈر اسکارسگارڈ،سارہ گولڈ برگ اور مائیکل مینڈو شامل ہیں۔

پیئر ایون کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔