نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، مریم نواز

January 21, 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کوٹ لکھ پت جیل نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہےکہ مجھے بتایا گیا ہے نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کو کل پی آئی سی لے جایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے یا ہماری فیملی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا اورابھی تک ہمیں میڈیکل بورڈ کی رپورٹس بھی نہیں ملی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جیل حکام کےسے درخواست کے بعد ہم نے وزارت داخلہ کو بھی لکھا ہے۔