کولمبیا میں آدمی نے ٹرانسفارمر کا روپ دھار لیا

January 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو ہالی ووڈ کی فلم ٹرانسفارمر کے کروڑوں مداح ہیں تاہم کولمبیا میں ایک دیوانہ ایسا بھی ہے جس نے خود کو حقیقی دنیا کے ٹرانسفامر کے روپ میں ڈھال لیا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو اچانک ایک پولیس موبائل سے چلتا پھرتا روبوٹ بن گیا۔

جی ہاں، کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے تعلق رکھنے والے Luis Cruzنامی ٹرانسفارمر کے دیوانے نے کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی اور اپنی ملازمت کو خیرآباد کہہ کر کامک کرداروں کا روپ دھار کر بگوٹا کی سڑک کےٹریفک سنگل پر کھڑا ہوکر دلچسپ پرفارمنس دینے لگا۔

گذشتہ آٹھ برس سے یہ منفرد سرگرمی انجام دیتے لوئیس کا کہنا ہے کہ وہ خود کارڈ بورڈ کے ذریعے ٹرانسفارمر کاردار کاکاسٹیوم تیار کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس سے روزانہ بیس ڈالر کما لیتا ہے دوسری جانب مسافر بھی حقیقی دنیا میں ٹرانسفارمر کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔