پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

January 22, 2019

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، ٹیم پاکستان نے اس میچ کی خوب تیاری کی ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز اورکھلاڑی سب ہی جیت کےلیے پر عزم ہیں۔

کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کی برتری کو دُگنا کرنے کے لیے پرُعزم ہیں جبکہ دوسری طرف میزبان ملک کے کھلاڑی گرین شرٹس کے خلاف بہتر کارکردگی کے لیے پُر اُمید ہیں۔

پورٹ ایلزبتھ میں گرین کیپس نے ڈربن میں ڈیرے ڈال لیے، قومی کرکٹ ٹیم نے اس میچ کی خوب تیاری کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ اب کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، جیت کےلیے 300 کا ہدف لازم ہے۔