حب ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی

January 22, 2019

بلوچستان میں حب بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ بیلا کراس کے مقام پر کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی، جس سے کوچ اور ٹرک میں آگ لگ گئی، بدقسمت بس میں ڈرائیور، کنڈیکٹر اور33 مسافر سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


حادثہ میں زخمی ہونے والے4 سول اسپتال کراچی اور 2 بیلہ کے اسپتال میں زیر علاج ہےجن کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعض مسافروں نے شعلوں بھری بس سے کود کر جان بچائی ،حادثے میںٹرک ڈرائیور اور کلینر سمیت دو درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے بعد دونوں میں تیزی سے آگ کیسے بھڑک اٹھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔