بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پائلٹ منصوبے پر فنڈنگ کا اعلان

January 22, 2019

اسلام آباد (ساجد چوہدری ،نامہ نگار ) لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سمارٹ میٹرنگ کے لئے جاز پاکستان اور جی ایس ایم اے نے پائلٹ منصوبے پر فنڈنگ کرنے کا اعلان کردیا، بجلی چوری میں کمی کیلئےجاز، جی ایس ایم کے ساتھ ملکر سی آئی ایس این آر اور پیسکو کو معاونت فراہم کریگا، پائلٹ منصوبے کیلئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا انتخاب کیا گیا ہے، ابتدائی طورپر250ٹرانسفرمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائیگی ، یہ اعلان گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او سینٹر فار انٹیلی جنس سسٹم اینڈ نیٹ ورک ریسرچ ( سی آئی ایس این آر) ڈاکٹر گل محمد ،جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹر پرائز آفیسر علی نصیراور دیگر نے کیا، جاز حکام کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کا آغاز 2013میں توانائی، پانی اور حفظان صحت کی سہولیات کو موبائل کے استعمال کے ذریعہ بہتر بنانے اور بڑے پیمانے پر جانچنے کیلئے کیا گیا۔