کلفٹن میں کارروائی، پشتون تحفظ موومنٹ کا کارکن گرفتار

January 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ پولیس نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے ملک مخالف تقریر کرنے کے میں الزام پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکن کو گرفتار کرلیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشین سمیت 16نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے الآ صف اسکوائر کےقریب اتوار کو پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشین کی ہدایت پر جلسہ کیا گیا تھا جلسہ کی تیاری میں پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان اسٹیج پر موجود تھے ، پولیس کے مطابق نامزد ملزمان ملک مخالف تقریر کررہے تھے جس کا مقدمہ پولیس نے مقدمے میں 16 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔