دنیا میں صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے ،ڈپٹی کمشنر

January 22, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا میں صرف دو ملک افغانستان اور پاکستان ایسے رہ گئے ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے جبکہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں ایک سال سے پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس موذی مرض کے خاتمے پر توجہ مرکور رکھی جائے اور انکاری کیسز پر خاص دھیان دیا جائے کیونکہ خد انہ خواستہ اگر کوئی کیس سامنے آتا ہے تو اب تک اس ضمن میں جو بھی محنت کی گئی ہے اسے پھر صفر سے شروع کرنا ہوگا ۔