قومی اداروں کی ساکھ عوامی نظر میں متنازع ہو چکی، (ن) لیگ

January 22, 2019

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال نے ہر دل زخمی کیا، پاکستان میں قومی اداروں کی ساکھ عوام کی نظر میں متنازع ہوگئی اور اس حکومت کی ہر برائی قومی اداروں پر ڈالی جاتی ہے،یہاں پر حکومتوں کوتوڑا جاتا ہے ،ہم عوام میں جاتے ہیں آج ہر بندہ قومی اداروں کے بار ے میں بات کر رہاہے۔