عارف نقوی کے خلاف مقدمہ کا ڈٹ کر دفاع کریں گے ، وکلاء

January 22, 2019

لندن( مرتضیٰ علی شاہ ) معروف پاکستانی تاجر اورابراج کے بانی عارف نقوی کے وکلانے کہاہے کہ وہ عارف نقوی پر کئے گئے مقدمے کابھرپور انداز مین دفاع کرینگےیہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیاہے جب دونوں فریقوں میں مصالحت کیلئے مذاکرات جاری تھے۔بیکر میکنزی کے ایگزیکٹو چیئرمین حبیب الملا کاکہناہے کہ یہ حیرت انگیز بات ہے کہ ایسے وقت مقدمہ دائر کیا گیا ہے جب مفاہمانہ مذاکرات جاری تھے اور لندن میں موجود نقوی کیخلاف اس طرح کی کارروائی کی ضرورت نہیں تھی۔حبیب الملا کاکہنا ہے کہ شکایت کی کوئی بنیاد نہیں ہے کیونکہ یہ عبوری طور پر لیکویڈیشن میں ہے اور مصالحتی عمل جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں فریق دوستانہ طورپر تصفیے کیلئے باقاعدگی سے مذاکرات کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ عارف نقوی کادفاع کریں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ یہ کرمنل شکایت بے بنیاد ہے۔