رنویر سنگھ ریپربن گئے!!

January 22, 2019

بالی ووڈ انڈسٹری پر ان دنوں چھائے رہنے والے رنویر سنگھ فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کے بعدریپر بن گئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں، بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم'گلی بوائے'کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے ۔

'میری گلی میں'نامی اس گانے کوریلیز سے اب تک یو ٹیوب پر 7لاکھ سے زائد ویوز اور 1لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ اس گانے کو رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کے لیرکس ڈائیون اور نائزی کے ہیں ۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی اسٹریٹ ریپر کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔