دی لیگو مووی 2 کی نئی جھلکیاں جاری

January 22, 2019

مشہورہالی ووڈ فلم سیریز لیگو کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو مووی2(The Lego Movie 2)کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مائیک مچل کے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم "دی لیگو مووی"کا سیکوئل ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کرس پریٹ،ایلیزبتھ بینکس،نک آفرمین،چارلی ڈے،ایلیسن برے،جوناہ ہل،چیننگ ٹیٹم اور آرٹرو کاسترو سمیت دیگر شامل ہیں۔

کرسٹوفر ملر کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 8فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔