ترک صدر ماسکو پہنچ گئے

January 24, 2019

ترک صدر رجب طیب اردوان شام مسئلے پر بات چیت کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ترک صدر ماسکو کے ایک روزہ دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، مذاکرات میں ترک روس تعلقات کےعلاوہ شام کی صورتحال، خطےاور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی جائیگی۔

صدر اردوان کے ہمراہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سمیت توانائی،دفاع ودیگر وزراء کے علاوہ اعلیٰ مشیران اور انٹیلی جنس چیف بھی شامل ہیں۔