سرفراز کے نسلی تعصب پر مبنی جملے قابل قبول نہیں ، پی سی بی کا ڈربن واقعے پر اظہار افسوس

January 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈربن ون ڈے میں سرفراز احمد کے نسلی تعصب پر مبنی جملوں کے 24؍ گھنٹے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آگیا۔ بدھ کی شب رات گئے اپنے ردعمل میں پی سی بی نے ڈربن واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد دنیا بھر میں قابل احترام کھلاڑی کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں لیکن ان کی جانب سے کسی کی دل آزاری والے جملے کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ پی سی بی نے واضح طور پر کہا ہے کہ بورڈ کسی بھی طرح کپتان سرفراز احمد کی حرکت کی حمایت کرتا ہے نہ ہی اس قسم کے واقعات کی سرپرستی کرے گا کیوں کہ نسلی تعصب کے بارے میں بورڈ کا زیرو ٹالرنس ہے۔