آزاد کشمیر یونیورسٹی طلباء کا احتجاج، لاٹھی چارج، آنسو شیلنگ

January 30, 2019

آزادکشمیر یونیورسٹی کے طلباء کا پارکنگ کیلئے احتجاج کے باعث یونیورسٹی شاہراہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

آزادکشمیر یونیورسٹی کے طلباء نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ کی سہولت نہ دینے کے خلاف یونیورسٹی شاہراہ پر احتجاج کیا۔

پولیس نے شاہراہ کھلوانے کے دوران طلباء پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جبکہ طلباء نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور متعدد موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی گئی۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق لاٹھی چارج ، شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے بے دریغ استعمال سےدو گارڈ ز اور طلباء سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

یونیورسٹی ترجمان نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی میں تدریسی عمل تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا۔