ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں شکست دیدی

January 31, 2019

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم کو پہلے ٹی 20 میں 71 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیتنے کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیاتھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم 89 رنز پرڈھیر ہوگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا اگولیرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔