کینیڈا میں شدید برفباری سے لوگ پریشان

February 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں برفباری کے ساتھ سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے جس نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

امریکا، برطانیہ سمیت کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو میں بھی سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے اور پارہ بیس ڈگری تک گر گیا جبکہ برفباری کے طوفان نے جہاں نظام زندگی درہم برہم کردیا وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔

پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بھی منسوخ کردی گئی ہے جبکہ اسکولز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردی گئی ہے۔