’’مقتول خلیل کے بھائی کو مطمئن کیا جائے گا‘‘

February 02, 2019

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سے متعلق سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کو مطمئن کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ مقتول خلیل کے بھائی کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے ایک دو دن میں ان کی پولیس افسران سے ملاقات کرائی جائے گی

شہبازگل نے یہ بھی کہاکہ ہم قانون کے مطابق متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ضرورت ہوئی تو اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جائے گا، لیکن اس سے پہلے جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے دی جائے۔